Ads

ای سی سی؛ روزویلٹ ہوٹل کیلیے 125ملین ڈالر کی منظوری کا امکان

 اسلام آباد:  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے آج ( بدھ کو)  ہونے والے اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کیلیے 125 ملین ڈالر کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ 4 اگست 2020 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انویسٹمنٹ لمیٹڈ ( PIAIL ) کے چیئرمین نے اپنے خط میں ایوی ایشن ڈویژن کو آگاہ کیا ہے کہ پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ(PIACL) کی مالی حالت اس قابل نہیں کہ مستقبل قریب میں PlAIL کو 50 ملین ڈالر لوٹاسکے اور نہ ہی گروی رکھے گئے اثاثوں کی وجہ سے مزید قرض لیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا، خط کے مطابق، حکومت سے فوری طور پر 125 ملین ڈالر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کا ملکیتی ہوٹل قرض میں ڈوب چکا ہے اور اس کے اثاثے خطرے کی زد میں ہیں۔

The post ای سی سی؛ روزویلٹ ہوٹل کیلیے 125ملین ڈالر کی منظوری کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XTZTuD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment