Ads

رمیز راجہ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا

کراچی:  سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرہوکر صرف محدود اوورز کے میچزپر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

رمیز راجہ نے کہاکہ مجھے مستقبل قریب میں سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم میں موقع ملتا ہوا دکھائی نہیں دیتا، ویسے بھی ان کی اسکواڈ میں موجود محمد رضوان پر دباؤ بڑھا رہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ انھیں ٹیسٹ میچز میں بینچ پر بھی نہیں بیٹھنا چاہیے۔ سرفراز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیتے ہوئے سفید بال کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کریں جس میں وہ بہتر ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں سرفراز کے ساتھی پلیئرز کو پانی پلانے اور جوتے لے جانے کے حوالے سے رمیز نے کہاکہ اس میں کچھ غلط نہیں، ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں جب جیمز اینڈرسن نہیں کھیلے تو وہ بھی ساتھی کھلاڑیوں کو پانی پلاتے ہوئے دکھائی دیے، مگر پاکستانی کرکٹ کلچر میں ایسی چیزوں کو اچھا نہیں سمجھا جاتا،خاص طور پر جب کوئی سابق کپتان ہو۔

The post رمیز راجہ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Fb6uKB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment