Ads

کالعدم تنظیم مدرسہ فنڈنگ؛ ملزمان کو ساڑھے 15 سال قید اور جرمانے کی سزا

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے مدرسے اور فنڈنگ سے متعلق مقدمے میں محمد بن شہزاد اور ریحان کو مجموعی طور پرساڑھے15سال قیدکی سزا سنادی.

سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے سرجانی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے مدرسے اور فنڈنگ سے متعلق کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کے خلاف فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر محمد بن شہزاد اور ریحان کو مجموعی طور پر ساڑھے 15 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنادی جب کہ جرمانہ ادانہ  کرنے پر مجرموں کو مزید14ماہ قید بھگتناہوگی۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہان میں کالعدم تنظیم کے رکن کو شامل کرنے پر تفتیشی افسر کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا، عدالت نے فیصلے میںکہاکہ سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر نے کالعدم تنظیم کے رکن کو بطور استغاثہ کے گواہ پیش کرکے مقدمے کو کمزورکرنے کی کوشش کی،کالعدم تنظیم سے مدرسہ واگزار کرکے دوبارہ کالعدم تنظیم کے ارکان کے حوالے کردیاگیا۔

کالعدم تنظیم نے پارک کے لیے مختص جگہ پر مدرسہ قائم کیا، بغیر قانونی دستاویزات کے بجلی اور گیس کے کنکشنز تجاوزات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، غیر قانونی تجاوزات کو بجلی اور گیس کے کنکشنزنہ دیے جائیں،غیر قانونی تجاوزات کے باعث شہریوں کو بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہتاہے غیر قانونی تجاوزات کوبجلی اورگیس کے کنکشنزعملے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔

عدالت نے مدرسے کی زمین سے متعلق چیف سیکریٹری کو ازسرنو جائزہ لینے اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو تفتیشی افسرکے خلاف 30 روز میں انکوائری کرکے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے غیر قانونی اقدامات روکنے کیلیے فیصلے کی کاپی نیپرا اور اوگرا حکام کو بھیجنے کا حکم دیدیا۔

 

The post کالعدم تنظیم مدرسہ فنڈنگ؛ ملزمان کو ساڑھے 15 سال قید اور جرمانے کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Yp4Egb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment