Ads

سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے میں بچوں پر تشدد کرنیوالے 2 افراد گرفتار

کراچی: مومن آباد پولیس نے سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے میں بچوں پر تشدد کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان ویسٹ کراچی زون پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز مدرسے کی طالبعلم بچی پر بہیمانہ تشدد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی پولیس نے مذکورہ قاری کی تلاش شروع کر دی۔

ترجمان کے مطابق ویڈیو کی جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے جو کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے ضیا کالونی میں واقع مدرسہ خالد بن ولید کی جس میں فرید نامی قاری بچی  کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ رواں ماہ 19 اگست کو بھی اسی مدرسے میں علی سید نامی قاری نے 6 سالہ حمزہ نامی طالبعلم کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بچے کی پیٹھ پر تشدد کے نشانات کی ویڈیو پولیس کو مل گئی جس کے بعد پولیس نے مدرسے کے طالبعلم حمزہ کے والد جمیل کی مدعیت میں مومن آباد پولیس نے بچوں پر تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان قاری فرید اور علی سید کو گرفتار کرلیا۔

 

The post سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے میں بچوں پر تشدد کرنیوالے 2 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3hpwC2H
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment