Ads

لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز نہ ہوناقرض فراہمی میں رکاوٹ، رضا باقر

 اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز نہ ہونا زرعی قرضوں کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ بن گیاہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام، ارکان قومی اسمبلی اور اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ زرعی قرضوں کا حجم بڑھے گا تو زرعی شرح نمو بڑھے گی،ہم ذراعت میں اصلاحات لا کر معاشی انقلاب لا سکتے ہیں۔ کسان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلیے اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کسان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا مقصد زراعت کو ترقی دینا ہے۔ کم وقت میں زیادہ ترقی کے لیے زرعی شعبہ پر توجہ اہمیت کی حامل ہے۔

گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز نہ ہونا زرعی قرضوں کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ بن گیاہے، لینڈ کا کمپیوٹرائز ریکارڈ ضروری ہے،زمینوں کا ریکارڈ بہتر ہوگیا تو زرعی قرض دینا آسان ہو جائے گا زرعی قرضوں کا حصول آسان بنائیں گے۔

The post لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز نہ ہوناقرض فراہمی میں رکاوٹ، رضا باقر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gBc5qU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment