Ads

امریکی خلا باز خلا سے زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے

فلوریڈا: امریکا نے ایک اور تاریخ رقم کردی 2 امریکی خلا باز خلا سے زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خلا باز ڈگ ہرلے اور بوب بینکن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے۔ نجی کمپنی اسپیس ایکس کا ڈریگن کیپسول خلیج میکسیکو کے مغربی ساحل پر اترا۔

واضح رہے کہ امریکی خلابازوں نے ماہ مئی کے اختتام میں کمپنی اسپیس ایکس کے خلائی جہاز ڈریگون کیپسول سے اپنا خلائی مشن شروع کیا تھا جب کہ تاریخی لحاظ سے پہلی مرتبہ کسی نجی خلائی راکٹ اور کیپسول کے ذریعے دو خلانوردوں کو زمینی مدار میں زیرِ گردش بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک کامیابی سے پہنچایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس راکٹ کے خلانورد، خلائی اسٹیشن میں داخل

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی مشن مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ 45 برس قبل ایک اپولو خلا گاڑی نے بحرالکاہل میں لینڈ کیا تھا۔

The post امریکی خلا باز خلا سے زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3i29bMY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment