Ads

پاکستان کو انگلینڈ سے مختصر جوابی ٹور کی امید

 لندن: پاکستان نے بھی انگلینڈ سے مختصر جوابی ٹور کی امید لگالی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے برطانوی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو2022 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے مگر ہم اس سے قبل مختصر سیریزکی خواہش رکھتے ہیں، اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ سے بات بھی کی جائے گی۔

وسیم خان نے واضح کیا کہ یہ ایک چھوٹا قدم ہوگا مگر ہم امید کرتے ہیں کہ انگلینڈ مستقبل قریب میں ٹیم پاکستان بھیجے گا۔  بعد ازاں انھوں نے ’کرک انفو‘ سے گفتگوکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انگلینڈ اپنی ایک ٹی 20 سائیڈ بھیج سکتا ہے، انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ فی الحال فیوچر ٹور پروگرام میں اس مختصر ٹور کیلیے وقت نکالنا بہت زیادہ چیلنجنگ ہوگا۔

وسیم نے ساتھ میں یہ بھی تجویز دی کہ انگلینڈ لائنز کا ٹور بھی اس حوالے سے ایک شاندار متبادل ہو سکتا ہے۔

The post پاکستان کو انگلینڈ سے مختصر جوابی ٹور کی امید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kdPWSm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment