Ads

نسیم شاہ کو سبز کٹ پہننے کا بھی موقع ملے گا

نسیم شاہ کو سبز کٹ پہننے کا بھی موقع ملے گا

 لاہور:  نسیم شاہ کو سبز کٹ زیب تن کرنے کا بھی موقع ملے گا جب کہ انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں نوجوان پیسر کی انٹری ہو گئی۔

انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، ان میں ڈیبیو کے منتظر نسیم شاہ اور حیدر علی بھی شامل ہیں، فخر زمان،سرفراز احمد، محمد عامر، وہاب ریاض کی واپسی ہوگئی۔

اسکواڈ میں بابراعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد  حسنین، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ اوروہاب ریاض شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اس حوالے سے کہاکہ ہم نے گذشتہ کئی ماہ سے محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بیشتر پلیئرزکو ہی برقرار رکھا، پی ایس ایل، انڈر 19 اور ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمر حیدر علی کے ساتھ نوجوان پیسر نسیم شاہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے، فخر زمان اور سرفراز احمد کے ساتھ تجربہ کار پیسرز محمد عامر اور وہاب ریاض کو بھی منتخب کیا۔

انھوں نے کہا کہ قبل از وقت انگلینڈآمد  کی وجہ سے محدود اوورز  کے کھلاڑیوں کو بھی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ  ٹریننگ کا اچھا وقت ملا ہے،  سب انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکے، ہم  پْرامید ہیں کہ میزبان ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز 28،  30 اگست اور یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہونے ہیں۔

The post نسیم شاہ کو سبز کٹ پہننے کا بھی موقع ملے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3l9A17V

via Blogger https://ift.tt/3l4muyC
August 21, 2020 at 09:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment