Ads

ڈومیسٹک کرکٹرز کو آئندہ ہفتے فٹنس کے امتحان سے گزرنا ہوگا

لاہور: ڈومیسٹک کرکٹرز کو آئندہ ہفتے فٹنس کے امتحان سے گزرنا ہوگا۔

پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک سیزن کیلیے 6 ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کیلیے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس پیش کیے ہیں، ہر ایسوسی ایشن کے اسکواڈ میں 45 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے،ان میں سے 32 کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ پیش کیا جائے گا، مزید 13 سیزنل معاہدے کے تحت مخصوص طرز کی کرکٹ کے لیے اپنی متعلقہ ایسوسی ایشن کو دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کو سال بھر تنخواہیں جیب میں ڈالنے کا موقع بھی مل گیا، آئندہ ہفتے فٹنس ٹیسٹ لینے کا سلسلہ شروع ہوگا، معیار ثابت نہ کرپانے والوں کو معاہدوں سے محروم رہنا پڑسکتا ہے۔

جو کھلاڑی اپنی فٹنس کا سال بھر خیال رکھتے ہیں ان کو توزیادہ مشکل پیش نہیں آئے گی لیکن غفلت کا شکار ہونے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،اگر کوئی ابھی توجہ دینے کی کوشش بھی کرے تو اس کے پاس تیاری کیلیے وقت کم ہوگا۔

 

The post ڈومیسٹک کرکٹرز کو آئندہ ہفتے فٹنس کے امتحان سے گزرنا ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qz8yid
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment