Ads

کراچی میں بارش سے تباہی کا جائزہ لینے کیلیے سیاسی رہنما گھروں سے نکل آئے

کراچی: بارش سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے بالآخر سیاسی رہنما گھروں سے نکل آئے۔

شہریوں کے درمیان پہنچے والے سیاسی رہنماؤں کی شہریوں نے ایک نہ سنی اور شکایات کے انبار لگادیے ، سرجانی ٹاؤن میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر اور ناگن چورنگی پر پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہلارضا پہنچیں تو مکینون نے شور مچاکر انھیں واپس جانے پر مجبور کردیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر کے بارش ہونے کے دو روز بعد سرجانی ٹاؤن پہنچنے پر مکینوں نے احتجاج کیا۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر سرجانی ٹاؤن پہنچے تو انھیں بھی مکینوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا، سیاسی نمائندوں کی جانب سے 2 روز بعد علاقے کا حال پوچھنے پر شہریوں نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی، علاقہ مکینوں نے سخت سیکیورٹی میں آنے والے رکن قومی اسمبلی کو واپس جانے پر مجبور کردیا، اس سے قبل بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے صوبائی وزیر شہلارضا ناگن چورنگی پہنچی تھیں جہاں موجود مکینوں نے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر اور دیگر مسائل پر احتجاج کیا اور شکایات کے انبار لگا دیے۔

The post کراچی میں بارش سے تباہی کا جائزہ لینے کیلیے سیاسی رہنما گھروں سے نکل آئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34qd22y
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment