Ads

10 سال سے ڈی جی بیورو اینڈ سپلائی تعینات نہ ہونے کا انکشاف

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آٹا، چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے بحران کے خلاف سیکریٹری زراعت اور بیورو اینڈ سپلائی کو ذاتی حیثیت میں  طلب کرلیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اشیائے ضروریہ کے بحران کے خلاف ،گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی کے قوانین پر عملدرآمد اور اسپیشل ججز کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، ڈی جی بیورو اینڈ سپلائی کی عدم تعیناتی پر عدالت سندھ حکومت پر برہم ہوگئی.

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے 2010 سے ڈی جی بیورو اینڈ سپلائی تعینات نہیں کیا گیا، کیا سندھ میں کوئی قابل افسر نہیں ہے جسے ڈی جی بیورو اینڈ سپلائی تعینات کیا جائے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ شہریار مہر نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت نے ایڈیشنل ڈی جی تعینات کردیا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے قانون میں جب لکھ دیا گیا ہے تو اب تک مستقل ڈی جی تعینات کیوں نہیں کیا گیا جب ادارہ بنا دیا گیا ہے تو اس کا سربراہ بھی تو لگاؤ، سربراہ کے بغیر ادارہ کام کیسے کرے گا، طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اب تک سندھ میں کوئی ایک بھی گودام رجسٹرڈ نہیں کیا گیا۔

سندھ میں گندم چوری ہوجاتی ہے تو نیب برآمد کرتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے جب ادارے کا سربراہ ہی نہیں لگایا گیا تو پھر یہی ہوگا، ڈی جی تعینات کردیا جاتا تو وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتا، سندھ حکومت کو گریڈ 20، 21 کا کوئی قابل افسر نہیں مل رہا؟

دائر درخواست میں طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ بیورو اینڈ سپلائی کے 1163 ملازمین ہیں ادارے کا 62 کروڑ روپے بجٹ رکھا جاتا ہے، عدالت نے سیکریٹری زراعت اور بیورو اینڈ سپلائی کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے سیکریٹری زراعت 13 اکتوبر کو خود پیش ہوکر وضاحت کریں۔

The post 10 سال سے ڈی جی بیورو اینڈ سپلائی تعینات نہ ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32nJwcA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment