کراچی: ناظم آباد میں موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کرانا بھی شہری کے لیے عذاب بن گیا۔
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن شہریوں کو سہولت پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہے کہ وہ قریب ترین تھانے میں اپنی رپورٹ درج کراسکتے ہیں لیکن ناظم آباد پولیس اپنے ہی تھانے کی حدود سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل کی رپورٹ درج نہیں کررہی,
متاثرہ شہری اسامہ کا کہنا ہے کہ ناظم آباد 3 نمبر میں فلیٹوں کے نیچے سے 4 روز قبل اس کی موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی جس کی رپورٹ درج کرانے تھانے گیا تو پولیس نے اس کی رپورٹ درج کرنے سے گریز کیا۔ 4 دن سے صبح ، شام اور رات کو آنے کا بول کر تھانے کے چکر لگوارہے ہیں، چوری کی ابتدائی رپورٹ درج کرنے میں یہ حال ہے تو ایف آئی آر کے اندراج میں کیا ہوگا وقوعے کے دن صبح تھانے گیا کہ رات کو اس نے موٹرسائیکل کھڑی کی اور صبح چوری ہوگئی تو کہا گیا کہ چونکہ واقعہ رات کو ہوا ہے تو رپورٹ بھی رات کو درج ہوگی۔
شہری جب رات کو تھانے گیا تو رات کے ڈیوٹی افسر نے کہا کہ وہ رات میں کوئی رپورٹ درج نہیں کرتے دن میں آنا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ناظم آباد پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث مکانوں کی عقبی گلیوں میں لگے ہوئے گیس میٹر سے تانبے کی چابی اور دیگر سامان چوریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔
The post ناظم آباد پولیس بائیک چوری کی رپورٹ درج کرنے سے انکاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35tPFFP
0 comments:
Post a Comment