Ads

افغان فوسرز کی فضائی کارروائی میں 12 شہری ہلاک

قندوز: افغان فوسرز کی طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان فوسرز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا تاہم فضائی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد بحق ہوگئے جب کہ کارروائی میں کسی طالبان کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی۔

افغان پارلیمنٹ کے رکن فاطمہ عزیز کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران پہلے حملہ طالبان کے ٹھکانے پر ہوا تاہم دوسرے حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے، دوسری جانب افغان محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک ہوئے تاہم کسی عام شہری کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 40 عام شہری ہلاک ہوئے تاہم کسی طالبان کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

The post افغان فوسرز کی فضائی کارروائی میں 12 شہری ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FLb2rJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment