Ads

شاہین آفریدی کی بولنگ فارم کہیں کھو گئی، 4میچز میں محض ایک شکار

 لاہور: انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ فارم کہیں کھو گئی جب کہ وہ چار میچز میں محض ایک شکار کر پائے ہیں۔

ہیمپشائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر سرے اور سسکیس کیخلاف میچز میں کوئی وکٹ نہیں لے پائے تھے،مڈل سیکس سے مقابلے میں ایک وکٹ کے ساتھ کھاتہ کھولا، کینٹ کے مقابل وہ ایک بار پھر ناکام رہے۔ ناٹنگھم شائر کے عماد وسیم نے تین میچز میں 76 رنز دے کر چار شکار کیے ہیں، انھیں بیٹنگ کا موقع نہیں مل پایا۔

دوسری جانب بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا، اسٹار بیٹسمین 4میچز میں 58رنز ہی بنا سکے ہیں، ورکشائر کیخلاف انھوں نے42کی اننگز کھیلی، دوسرے میچ میں برمنگھم بیئرزکے مقابل 6رنز بنا سکے، تیسرے مقابلے میں ورکشائر کیخلاف کھاتہ بھی نہیں کھولا،گلوسٹر شائر کے مقابل اننگز 10سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

The post شاہین آفریدی کی بولنگ فارم کہیں کھو گئی، 4میچز میں محض ایک شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ixFYKq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment