Ads

انجریز نے رومان رئیس کا کیریئر داؤ پر لگا دیا

 کراچی:  ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر رومان رئیس کا کیریئر داؤ پر لگ گیا۔

30ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلیے سندھ کی 16 رکنی ٹیم میں شامل 29 سالہ کھلاڑی کی کمر میں پرانی تکلیف عود  آئی،وہ پیر کو کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کرا سکے، رومان رئیس چیمپئنز ٹرافی میں دوران فیلڈنگ گھٹنہ زخمی کرا بیٹھے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمر کے نچلے حصے میں تکلیف کی وجہ سے معالجین نے رومان رئیس کو مکمل آرام اور سنجیدگی سے علاج کا مشورہ دیا ہے، بصورت دیگر تکلیف بڑھ کر کسی مشکل کا سبب بن سکتی ہے۔

رومان رئیس پاکستان کی جانب سے 9 ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز  میں 14 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں،انھوں نے8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اتنے ہی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ2016 کی پی ایس ایل میں اْبھر کر سامنے آئے تھے، اگلے سال لیگ کے7 میچز میں 12 وکٹیں  حاصل کرکے سب کی توجہ اپنی توجہ مبذول کرائی۔

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں جگہ نہ بنا پانے والے رومان رئیس کومقابلوں کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض کے زخمی ہونے پر بطور متبادل طلب کیا گیا تھا،پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے رومان رئیس کراچی  بلوز، ڈولفن، زیبراز اور پاکستان انڈر 23 ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

The post انجریز نے رومان رئیس کا کیریئر داؤ پر لگا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H13B02
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment