Ads

خوابوں کی تعبیر

خوابوں کی تعبیر

سامان تعمیر توڑنا
فرحانہ بشیر، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کی چھت پر بیٹھی ہوں اور جو نیا پورشن ہم بنا رہے ہیں اس کی تعمیر کا سامان بھی ساتھ پڑا ہے۔ میرے دماغ میں جانے کیا آتا ہے کہ میں وہاں پڑی ساری اینٹیں و ٹائلیں توڑنا شروع کر دیتی ہوں۔کچھ ہی دیر میں ٹکڑوں کا ایک ڈھیر سا لگ جاتا ہے، پھر اچانک میرے شوہر ایک کمرے سے نکلتے ہیں اور مجھے دیکھ کر بہت پریشان ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کہ یہ کیا کر دیا تم نے؟

تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آسکتی ہے۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے۔گھریلو سطح پر تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے، جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔

گوشت کھانا
سکینہ ،لاہور
خواب: میں دیکھتی ہوں کہ ہمارے کسی ملنے والے نے ہماری فیملی کے لئے اونٹ کا گوشت بھیجا ہے۔ میری امی بھائی کو کہتی ہیں کہ پہلے اس پر فاتحہ خوانی کر لو تا کہ اچھی چیز پر شکر ادا کیا جا سکے، پھر بعد میں ہم سب کو امی گوشت ڈال کر دیتی ہیں۔ یہ گوشت بے حد مزے دار ہوتا ہے۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور زہن میں بزرگی آئے گی۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ہو سکے توکچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

انگوٹھی ڈہونڈنا
مریم خان، اسلام آباد
خواب: میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں کسی شادی پر آئی ہوں اور جو زیور میں نے پہنا ہے اس کی انگوٹھی میری انگلی میں کافی ڈھیلی ہے۔ میں بار بار اس کو پکڑتی ہوں کہ کہیں نکل نہ جائے۔ پھر میں دیکھتی ہوں کہ میں ساری شادی میں اپنی انگوٹھی تلاش کر رہی ہوں جو کہ کہیں بھی نہیں مل رہی۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔۔کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کریں۔

کڑوا اخروٹ
کہکشاں اویس، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی پہاڑی علاقے کی سیر کر نے آئی ہوں، وھاں بہت انواع و اقسام کے خشک میوہ جات ھیں۔ میرے شوہر منع کرنے کے باوجود بہت سے خرید لیتے ہیں، جن پر میں ان سے خفا بھی ہوتی ہوں۔ پھر وہ یہ میوہ جات نکال کر مجھے کھانے کے لئے دیتے ھیں۔ میں جب کھاتی ہوں تو وہ اخروٹ اس قدر کڑوا ہوتا ہے کہ میں فورا تہوک دیتی ہوں۔

تعبیر: یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے زہن کو نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔رات کو سونے سے پہلے سیرت النبیؐ کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کریں۔

اڑتی ریت
انیقہ گوندل،گوجرانوالہ
خواب: میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے سامنے ایک نیا گھر تعمیر ہو رھا ہے، جنہوں نے تعمیر کا سارا سامان ہمارے گھر کے سامنے ڈھیر کیا ہوا ہے۔ پھر میں دیکھتی ہوں کہ ساری ریت اڑ اڑ کر ہمارے گھر آ رھی ہے اور سارا گھر ریت سے بھر گیا ہے، ہر جگہ ریت ہی ریت ہے، یہاں تک کے الماری کھولیں تو اس میں بھی ریت بھری ہوئی ہے۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔

تیراکی
مومنہ خان، اسلام آباد
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی ندی یا تالاب میں ہوں اور بہت پانی بہت تیز ہے، جس سے میں بچنے اور تیرنے کی کوشش کر رہی ہوں، مگر پانی بہت تیز ہے اور ٹھنڈا بھی۔ میرے بازو شل ہو چکے ہیں مگر مجھ سے تیرا نہی جا رہا۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے، کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان بھی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو توکچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔

The post خوابوں کی تعبیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DZ9b1Q

via Blogger https://ift.tt/3c01Ewb
September 12, 2020 at 10:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment