بیجنگ: چین کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان اور چین کو دشمن سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔
چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے نائن الیون کی 19 ویں برسی کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے کہ دہشت گردی اور کورونا وائرس انسانیت کا اصل دشمن ہے۔
چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شاندار کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ انھیں مکمل طور پر تسلیم کرے اور ان کا احترام کرے۔ دہشتگردی عالمی دنیا کا مشترکہ چیلنج ہے۔
ژاؤ لی جیان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی تمام ممالک کو درپیش مشترکہ مسئلہ ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔
The post امریکا ہمیں اور پاکستان کو دشمن نہ سمجھے، چین appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kbbvCh
0 comments:
Post a Comment