Ads

زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب میں ریپ انویسٹی گیشن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور: گجرپور موٹروے خاتون زیادتی کیس کے بعد پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ’ریپ انویسٹی گیشن یونٹ ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ریپ انویسٹی گیشن یونٹ(آر آئی یو) راولپنڈی پنجاب کے تمام تھانوں میں خصوصی سیل، خواتین، بچوں سے جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے واقعات کی تحقیقات کرے گا۔ راولپنڈی پنجاب کے تمام تھانوں میں مخصوص تفتیشی افسران آر آئی یوکا حصہ ہوں گے اور یہ یونٹ راولپنڈی کے بڑے اضلاع میں ایس پی رینک افسر کی نگرانی میں کام کرے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن یونٹ کے پاس ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ جلد حاصل کرنے کے خصوصی اختیارات ہوں گے، ملزمان کی شناخت، گرفتاری، شواہد، گواہوں کو قائم رکھنا تفتیشی افسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی آر آئی یو میں تعینات تفتیشی افسران دیگر ڈیوٹیوں سے آزاد ہوں گے۔

The post زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب میں ریپ انویسٹی گیشن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3c7st1F
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment