Ads

اسکول واپسی پر لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے طویل عرصے بعد اسکول واپسی پر لاکھوں بچوں کو خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول واپسی پر ہم لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ یقینی بنانا کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئے بحفاظت اسکول جاسکے، ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں 15 ستمبر سے میٹرک، کالج اور یونی ورسٹی کلاسز کھولنے کا فیصلہ

عمران خان نے #SafeAtSchool (اسکول میں محفوظ) کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو #COVID19 کے حوالے سے صحتِ عامہ کے قواعد سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ سے تعلیمی ادارے بند تھے جنہیں حکومت نے آج سے مرحلہ وار کھولنا شروع کردیا ہے۔

The post اسکول واپسی پر لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35FtNr4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment