لاہور: شرقپورشریف میں 100 سال سے سوغات گلاب جامن تیار کی جارہی ہے جسے خریدنے کے لیے مختلف شہروں سے لوگ یہاں آتے ہیں۔
مقامی لوگوں اور دکان مالکان کہتے ہیں کہ ان کے گلاب جامن اپنے ذائقے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس علاقے کی بزرگ ہستی حضرت میاں شیرمحمد شرقپوریؒ کی دعا کی وجہ سے مشہور ہیں۔
حاجی شیخ حاکم کی دکان 1920 میں قائم ہوئی جسے اب ان کے پوتے چلارہے ہیں۔ دکان مالک شیخ حارث آصف نے بتایا کہ ان کے بزرگ حضرت میاں شیرمحمدشرقپوریؒ کے مرید تھے۔ ایک بارخود میاں صاحبؒ نے اپنے ہاتھوں سے گلاب جامن بناکرحاجی حاکم کودیا اور تاکید کی کہ اسی طرح گلاب جامن بناکرفروخت کرو۔ اللہ برکت دے گا۔
شیخ حارث نے بتایا کہ ایک گلاب جامن کی قیمت 5 روپے ہے۔ ایک دن میں 70 سے 80 ہزارگلاب جامن فروخت ہوجاتے ہیں۔
The post شرق پور کی 100 سال سے مشہور سوغات گلاب جامن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Sr0ctG
0 comments:
Post a Comment