کراچی: آرٹس کونسل میں ’’کراچی تھیٹر فیسٹیول‘‘ کا افتتاح کردیا گیا جب کہ ڈرامے بھی پیش کیے گئے۔
صوبائی وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے کراچی آرٹس کونسل میں ’’کراچی تھیٹر فیسٹیول‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں جہاں ہر کوئی ٹی وی موبائل اور گھر تک محدود ہو گیا ہے ایسے میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی سب کو ایک چھت تلے جمع کرنے کی کاوش قابل تحسین ہے۔ آرٹ پوری دنیا میں سب سے بڑا ہتھیار ہے جس کے فروغ کے لیے کراچی آرٹس کونسل کی خدمات قابل ستائش ہیں، کراچی تھیٹر فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کی تھیٹر اکیڈمی کے پہلے سیمسٹر کے طلبا نے زبردست نکڑ ناٹک پیش کیا ہے، ان کی محنت اور لگن کو دیکھتے ہوئے حوصلہ افزائی کے طور پر 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان میں تھیٹر کی روایت پنپ نہیں سکی اسی لیے عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا۔
تھیٹر اکیڈمی کے ڈائریکٹر میثم نقوی نے کہا کہ کراچی تھیٹر فیسٹیول میں بائیس ڈرامے جبکہ دو نکڑ ناٹک پیش کیے جائیں گے،آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کی انسٹرکٹر آفرین نے کہا کہ نکڑ ناٹک تھیٹر کی سب سے قدیم روایت ہے جسے سماج کی اصلاح کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
The post ’’کراچی تھیٹر فیسٹیول‘‘ کا آرٹس کونسل میں افتتاح، ڈرامے پیش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jrXCQ8
0 comments:
Post a Comment