Ads

رمیز راجہ نے شرجیل، اعظم خان اور احسان کی فٹنس کو مایوس کن قرار دیدیا

 لاہور:  رمیز راجہ نے شرجیل خان، اعظم خان اور احسان علی فٹنس کو مایوس کن قرار دیدیا۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ تینوں بیٹسمین باصلاحیت ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے طویل تعطل کے دوران خاصا وقت میسر ہونے کے باوجود یہ کھلاڑی اپنی فٹنس میں بہتری نہیں لاسکے،ان کو سمجھنا چاہیے کہ اس انداز میں کیریئر آگے بڑھانے کا موقع نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اعلیٰ معیار کی بولنگ کا سامنا اور فیلڈنگ کرتے ہوئے کمزوری عیاں ہوجائے گی۔ اگرچہ ان کی ٹائمنگ نیچرل ہے لیکن فٹ ورک میں مستعدی نہ ہونے کی وجہ سے ناکامی کا خدشہ ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بھی شرجیل خان کی فٹنس پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا تھا کہ مسلسل کام کرتے رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، کوئی راتوں رات 15کلو وزن کم نہیں کرسکتا۔

The post رمیز راجہ نے شرجیل، اعظم خان اور احسان کی فٹنس کو مایوس کن قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34xZj8w
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment