Ads

ذمہ داری چیلنج سمجھ کر قبول کی،ویمن ٹیم کوچ ڈیوڈ ہیمپ

 کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے غیرملکی ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے کہا ہے کہ ذمہ داری چیلنج سمجھ کر قبول کی جب کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ کرکٹرز بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہیں، کوشش ہوگی کہ پاکستان دنیا کی ٹاپ فور ٹیموں میں شامل ہو،گراس روٹ پر کام کرکے مزید کرکٹرز کو سامنے لایا جائے گا، فٹنس بہت اہمیت کی حامل ہے،بہتر نتائج کے لیے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، پاکستان ٹیم میں بتدریج بہتری لائی جا سکتی ہے جس کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پاور ہٹنگ کرکٹ کا ایک اہم ہتھیار ہے لیکن اس کے لیے طاقت اور قوت کا ہونا ضروری ہے، کھلاڑی کو اچھے اسٹروکس کا انتخاب کرنا لازمی ہوتا ہے۔

ہیمپ نے کہا کہ گھر سے دوری کا احساس تو ہر کسی کو ہوتا ہے، میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے اس دوری کو ہر ممکن طور پر برداشت کروں گا لیکن اہل خانہ کی یاد تو ضرور آئے گی۔

The post ذمہ داری چیلنج سمجھ کر قبول کی،ویمن ٹیم کوچ ڈیوڈ ہیمپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Hq81hv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment