Ads

ترکی سے ڈی پورٹ 12 شہریوں پر 1، 1 لاکھ روپے جرمانہ

 کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ذیشان، وقاص اور محبوب سمیت 12 شہریوں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے روبرو ترکی سے ڈی پورٹ 12 پاکستانیوں کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ذیشان، وقاص اور محبوب سمیت 12 شہریوں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت نے جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں 6 ماہ قید کا حکم دیا ہے، ملزم نے بتایا کہ روزگار کے لیے ترکی گئے تھے، کورونا وبا کے باعث ترکی حکومت نے واپس بھیج دیا۔

ترکی میں ہمیں بہت اچھے طریقے سے رکھا گیا لیکن اپنے ملک آئے تو ہتک اور بے عزتی کے رویے کا سامنا کرنا پڑا،وکیل کو 25000 ہزار روپے دیے اور اب ایک ایک لاکھ روپے جرمانے دینا پڑیں گے،اپنی بھینس بیچنا پڑے گی۔

The post ترکی سے ڈی پورٹ 12 شہریوں پر 1، 1 لاکھ روپے جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IngqlM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment