Ads

اکتوبرکے دوران ملک میں بینک ڈپازٹس میں 2.752 کھرب اضافہ

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اکتوبرکے دوران ملک میں بینک ڈپازٹس میں20 فیصد اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر2020کے اختتام پر بینک ڈپازٹس کا حجم 16.664کھرب روپے تک پہنچ گیا جبکہ اکتوبر 2019 کے خاتمہ پر یہ حجم 13.912 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح ایک سال کے دوران بینکنگ سیکٹر کے ڈپازٹس میں 2.752 کھرب روپے یعنی20فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

حکام کاکہنا ہے کہ اضافہ کی بنیادی وجہ کورونا وبا ہے۔ سفری اخراجات میں کمی کی وجہ سے لوگوں نے اپنی بچتیں بینکوں میں جمع کرائی ہیں۔2020کے پہلے 10 ماہ کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ13سال کے مقابلہ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ اندرون ملک اور بیرون ملک سفر کر سکے نہ ہی حج و عمرہ کیلیے جا سکے جس کی وجہ سے شاپنگ اور ہوٹلنگ کے اخراجات بھی کم ہوئے۔

 

The post اکتوبرکے دوران ملک میں بینک ڈپازٹس میں 2.752 کھرب اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H1X4m2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment