Ads

کورونا، گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی

کراچی: عالمی سطح پر کورونا وباکی دوسری لہر گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ کی سرگرمیوں پراثرانداز رہی اور اتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ مندی کے زیر اثر رہی۔

ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسزسے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوا، اسٹیٹ بینک کے کورونا کی دوسری لہر میں سخت لاک ڈاؤن کے خدشے کے اظہار سے بھی سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار کیے رکھا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے صنعتوں کیلیے رعایتی پاور ٹیرف کے اقدام کاخیرمقدم کرتے ہوئے بعض سیشنز میں سرمایہ کاری بھی کی گئی اور جوبائنڈن کی کامیابی سے بھی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں مثبت تاثر ابھرا۔

ہفتہ وار کاروبار کے 3 سیشنز میں محدود تیزی اور 2 سیشنز میں مندی ہوئی جس سے انڈیکس کی40700 اور 40600 پوائنٹس کی دو حدیں گرگئیں،مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 71 ارب 31 کروڑ 40 لاکھ 21 ہزار 55 روپے ڈوب گئے، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 74 کھرب 65 ارب 58 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 802 روپے ہو گیا۔

علاوہ ازیں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالرکے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

 

The post کورونا، گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36APgk6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment