Ads

جام صاحب میں لڑکی اغوا کے بعد قتل، سوختہ لاش مل گئی

جام صاحب: جام صاحب میں کل رات سے لاپتہ 13 سالہ نمرا بچی کو اغوا کے بعد جلا کر قتل کر دیاگیا جب کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا۔

جام صاحب پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع  گاؤں میر حسن رند  میں گزشتہ روز گھر سے اچانک لاپتہ ہونے والی13سالہ نمرا بنت مختار علی کی لاش مکھی گوٹھ کے قریب کھیتوں سے برہنہ حالت میں ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش مٹی سے اٹی ہوئی ہے،بچی کے قتل کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلیے پی ایم سی اسپتال نواب شاہ منتقل کر دی۔

ڈاکٹروں کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ نمرا کو جلا کر قتل کیا گیا، بچی سے زیادتی کا پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ورثا کا کہنا ہے ان کی بچی کل سے غائب تھی، ہماری سے کوئی دشمنی نہیں،پولیس قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔

 

The post جام صاحب میں لڑکی اغوا کے بعد قتل، سوختہ لاش مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Utrd0K
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment