اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا وبا عالمی حقیقت ہے اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، اس پر عدالتی فیصلہ بھی آچکا ہے لہذا اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو، عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔
The post کورونا وبا عالمی حقیقت ہے اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ILKjx0
0 comments:
Post a Comment