اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز آنے کی شرح میں تیزی آگئی۔
ڈی ایچ او اسلام آباد نے بحریہ نیول انکورج اسلام آباد کے پرائمری اسکول سیکشن سمیت مزید 8 تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کردی۔ان اداروں کی بندش کیلئے ڈی ایچ او نے اسلام آباد انتظامیہ کو مراسلے جاری کردیے۔
جن تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز سامنے آنے پر سیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں بحریہ نیول انکورج اسلام آباد کے پرائمری سکول سیکشن، دار ارقم سکول جی پندرہ، سٹی سکول ای الیون، آئی ایم ایس بی، ایف ایٹ تھری۔ آئی ایم ایس جی، ای نائن۔ آئی ایم سی جی، ترالائی۔ آئی ایم سی جی ہمک اور ویسٹ منسٹر اکیڈمی ایچ ایٹ فور شامل ہیں۔
دوسری جانب ڈی ایچ او نے آئی ایس جی ای ایف سکس ٹو، آئی ایم سی بی، جی سیون فور ، آئی ایم ایس جی،گولڑہ ۔آئی ایم ایس، ایف سکس تھری۔ آئی ایم ایس، جی سیون فور اور ری ہیبیلیٹیشن سنٹر، ایچ ایٹ کو دوبارہ کھولنے کی بھی سفارش کردی۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو مذکورہ ادارے سیل کرنے کے ساتھ ان تعلیمی اداروں میں کورونا ڈس انفکشن سرگرمیاں شروع کرنے، عملہ کے ٹیسٹ کو یقینی بنانے اور کورونا سے متاثرہ مریضوں سے رابطے اور ملاقات کرنے والوں کو چودہ روز کیلئے قرنطینہ کرنے کی سفارش کی ہے۔
The post کورونا وبا: اسلام آباد کے مزید 8 تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HmAzIO
0 comments:
Post a Comment