Ads

محکمہ کالج ایجوکیشن میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا گیا

 کراچی: صوبائی محکمہ خزانہ نے کراچی کے سرکاری کالجوں کے ڈائریکٹر کی جانب سے بجٹ میں بے قاعدگیوں اور کالجوں کے فنڈز کی ڈی ڈی او شپ غیر متعلقہ افراد کو منتقل کرنے  کے عمل کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے اور اس عمل کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے معاملے کا سختی نوٹس لے لیا ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جمعہ کی شام سیکریٹری کالج ایجوکیشن باقر عباس نقوی کو ایک خط بھی جاری کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ کراچی کے سرکاری کالجوں کے ڈائریکٹر عبدالباری اندڑ کی جانب سے درجنوں کالجوں کی ڈی ڈی آو شپ پرنسپلز سے لیکر غیر متعلقہ افراد کو منتقل کردی گئی تھی، کالج کا فنڈ متعلقہ اداروں کو دینے کے بجائے اس ٹھکانے لگایا جارہا تھا جس پر کئی پرنسپلز نے شکایت بھی کی تھی۔

سیکریٹری کالجز کو محکمہ خزانہ کی جانب سے لکھ گئے خط میں ان ہی کے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ treasury رولز 6 کسی بھی اتھارٹی کو یہ اختیار نہیں دیتے کہ کہ وہ اپنے ماتحت کسی بھی کالج یا دفتر کے افسر کو بجٹ کھ استعمال کے لیے ڈی ڈی آو شپ drawing and disbursing کی پاورز تفویض کردے لہذا کالج ایجوکیشن کراچی ریجن کے ڈائریکٹر کا ڈی ڈی آو پاورز کی منتقلی یا اپنی مرضی سے کسی بھی افسر کو تفویض کرنے کا یہ عمل بے ضابطہ اور غیر قانونی ہے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کا آفس اور ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفسز اس طرح کی اختیارات کی تفویض کو تسلیم یا entertain نہیں کرے گا، مذکورہ خط کے ضمن میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ نے بشمول کراچی صوبے کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔

The post محکمہ کالج ایجوکیشن میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3nK7RRK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment