اسلام آباد: حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سروسز فراہم کرنے کی خواہاں کمپنیوں کو لائسنسز کے اجرا میں نرمی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ،ٹرانسشپمنٹ کارگو اور افغانستان کو پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا کی ترسیل کے دوران سروسز فراہم کرنے کی خواہاں کمپنیوں کو لائسنسز کے اجرا کیلیے مالی پوزیشن سمیت دیگر اہلیت کے معیار میں نرمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے ایف بی آر نے ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رولز2012 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔
ایکسپریس کو دستیاب اس مسودے کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کو اس مسودے پر پندرہ دن کے اندر اپنی تجاویز دینا ہوں گی۔
The post پاک افغان تجارت، سروسز کمپنیوں کے لیے لائسنز میں نرمی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3nICNSb
0 comments:
Post a Comment