پشاور: 7 سالہ بچی کو قتل کے بعد جلانے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بچی کو قتل کے بعد لاش جلائے جانے سے متعلق تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق بچی لیہ بدھ کے روز گھر سے نکلی تھی پھر واپس نہ آئی جب کہ بچی کو گھسیٹ کر کھیتوں میں لے جایا گیا، بچی کوصبح کے وقت جلایا گیا اور جلانے کے 3 گھنٹے بعد بچی کی لاش ملی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : گھر سے لاپتہ 7 سالہ بچی کی جلی ہوئی لاش قبرستان سے برآمد
تحقیقاتی ٹیم کے مطابق بچی کو گولیاں مارنے کے حوالے سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں جب کہ بچی کی شناخت اس کے چہرے سے ہوئی۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع قبرستان سے ایک بچی کی جلی ہوئی لاش ملی تھی جس کی شناخت 7 سالہ لیہ دختر معراج کے نام سے ہوئی، واقعہ کے بعد سی سی پی او پشاور نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔
The post بڈھ بیر میں بچی کو قتل کے بعد جلانے کا واقعہ؛ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kMDWWY
0 comments:
Post a Comment