کراچی: آئی سی سی چیئرمین کیلیے بھی ’اگرمگر‘ کا کھیل شروع ہوگیا، مضبوط امیدوار گریگ برکلے کو ٹاپ سیٹ سنبھالنے کیلیے دوتہائی اکثریت درکار ہوگی، خفیہ رائے شماری سے نئے سربراہ کا انتخاب ہوگا،3 کوششوں میں فاتح کا تعین نہ ہونے پر قائم مقام عمران خواجہ 12 ماہ کیلیے مستقل چیئرمین بن جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین کیلیے صرف 2 امیدواروں گریگ برکلے (نیوزی لینڈ)اور موجودہ قائم مقام چیئرمین عمران خواجہ سامنے آئے ہیں،اس حوالے سے کھیل کی عالمی گورننگ کونسل کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، ترجمان نے کہاکہ انتخابی عمل کی نگرانی آڈٹ کمیٹی کے غیرجانبدار چیئرمین کررہے ہیں، عمل مکمل ہونے پر تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ برکلے مضبوط امیدوار ہیں، انھیں بگ تھری بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی حمایت حاصل ہے، دوتہائی اکثریت کیلیے انھیں 16 میں سے 11 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین کیلیے خفیہ رائے شماری آئندہ ماہ ہوگی، اگر 3 کوششوں میں کسی ایک فتح کا تعین نہیں ہوتا تو پھر خودکار طریقے سے عمران خواجہ ہی اگلے 12 ماہ تک مستقل چیئرمین کے طور پر کام کریں گے۔ آئی سی سی نے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ انتخابی عمل دسمبر کے اوائل تک مکمل ہوگا۔ دوسری جانب رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیاکہ پہلے چیئرمین بننے کی خواہش ظاہر کرنے والے صدر بی سی سی آئی ساروگنگولی اب نائب چیئرمین بننے کی کوشش کرسکتے ہیں، اس کیلیے انھیں بھارتی بورڈکی ذمہ داری بھی نہیں چھوڑنا پڑے گی، یہ انتخاب صرف نامزدگی پر ہی ہوجائے گا۔
The post آئی سی سی چیئرمین کیلیے ’اگرمگر‘ کا کھیل شروع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3oMxQsX
0 comments:
Post a Comment