Ads

ملک میں کورونا بے قابو؛ فعال مریضوں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرگئی

 اسلام آباد: ملک میں کورونا کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور ایک بار پھر اس وائرس سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دن میں ملک بھر میں کورونا کے 39 ہزار 76 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح ملک بھر میں مجموعی طورپر کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 57 لاکھ 94 ہزار 242 ہوگئی ہے۔

کہاں کتنے مریض

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 795 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح ملک بھر میں کوویڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 294 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 762 ہوگئی ہے، اسی طرح سندھ میں ایک لاکھ 84 ہزار 486، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 676، بلوچستان میں 17 ہزار 466، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 356 ، اسلام آباد میں 32 ہزار 816 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 732 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید 37 مریض جاں بحق

کورونا سے پاکستان میں مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 398 ہو گئی ہے۔

سندھ میں 3 ہزار 177 ، پنجاب میں 3 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 413، اسلام آباد میں 341، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 181 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

1530 صحتیاب

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک روز میں ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 530 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 542 ہوگئی ہے۔

55 ہزار سے زائد فعال مریض

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 55 ہزار 354 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 2 ہزار 539 کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا بے قابو؛ فعال مریضوں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lPDPdJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment