Ads

جولائی تا اکتوبر، بجٹ خسارہ بڑھ کر 894 ارب روپے ہو گیا

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران دفاعی اور ترقیاتی اخراجات میں کمی کے باوجود بجٹ خسارے کا حجم مجموعی قومی پیداوار کے مقابلے میں2 فیصد بڑھ کر 894 ارب روپے ہوگیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہے۔

وزارت مالیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس محصولات میں محض4.6فیصد اضافہ اور غیر ٹیکس محصولات منفی 5.5 فیصد رہنے  سے حکومت کی معاشی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔اخراجات اور آمدنی کے درمیان اس وقت 894 ارب روپے کا فرق ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 126 ارب روپے زائد ہے۔ اس فرق کو کم کرنے کے لیے حکومت نے اب تک مقامی اور غیر ملکی اداروں سے 753 ارب روپے کا قرض لیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال میں مجموعی قومی پیداوار کے مقابلے میں بجٹ خسارے کا ہدف 3 کھرب 43 ارب روپے رکھا ہے۔ جولائی تا اکتوبر وفاقی حکومت نے قرض کی ادائیگیوں کے سلسلے میں اب تک 931 ارب روپے خرچ کیے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 34 فیصد یا 237 ارب روپے زائد ہے جبکہ ان چار ماہ کے دورن اب تک دفاع کی مد میں 304 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں جو 5.6 فیصد یا 30 ارب روپے کم ہے۔

 

The post جولائی تا اکتوبر، بجٹ خسارہ بڑھ کر 894 ارب روپے ہو گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3oxzEVF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment