Ads

ریجنل فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر غور کرنا چاہیے، خسرو بختیار

اسلام آباد: وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیارنے ہوئے کہا ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک میں تجارت کو فروغ دینے کیلیے ریجنل فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر غور کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیارنے وسطی ایشیائی علاقائی معاشی تعاون تنظیم کے ورچوئل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کی ترقی کیلیے وسطی ایشیا کی تنظیم کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، وسطی ایشیائی ممالک میں تجارت کو فروغ دینے کیلیے ریجنل فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر غور کرنا چاہیے، کیرک ممالک کو علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلیے ریجنل ٹورا زم کوریڈور بنانے کی ضرورت ہے، سیاحت اور تجارت علاقائی رابطے اور تعاون کیلیے انتہائی اہم ہے، ہماری حکومت نے سیاحت کو قومی ترقی پالیسی کا حصہ بنایا ہے۔

ورچوئل اجلاس میں11 ممالک کے منسٹرز اور 6 ڈویلپمینٹ پارٹنر نے شرکت کی۔ افعانستان کے صدر اشرف غنی نے کیرک اجلاس میں افتتاحی ریمارکس دیئے اور عمران خان کی علاقائی سالمیت اور امن کے لیے کاوشوں کو سراہا۔

 

The post ریجنل فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر غور کرنا چاہیے، خسرو بختیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gnn88t
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment