Ads

بہروز سبزواری نے کورونا کو شکست دیدی

کراچی: سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

چند روز قبل اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا کی دوسری لہر کا شکار ہوگئے تھے۔ ان کے بیٹے شہروز سبزواری نے اپنے والد میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد اسپتال میں زیرعلاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی

گزشتہ روز شہروز سبزواری نے ہی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے والد کی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا خدا کی مہربانی سے اب ان کے والد بالکل ٹھیک ہیں اور اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں گزشتہ روز انہوں نے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے تمام لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

The post بہروز سبزواری نے کورونا کو شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3m2QHgI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment