Ads

عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کوملتوی ہونا چاہیے، فواد چودھری

 اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کوملتوی ہونا چاہیے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تلخیاں کم کرناملک کے لیے ضروری ہے اور ساتھ ہی مذاکرات کا ماحول بنانے بھی ضرورت ہے اس کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں احترام کی نظرسے دیکھی جانے والی شخصیات آگے آئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کوملتوی ہونا چاہیے اور یہ شخصیات جن کا عمومی احترام ہے وہ مذاکرات کا ماحول بہتربنانے میں کردارادا کریں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل کا کہنا ہے کہ استعفے اسپیکر کے بجائے ریجیکٹڈ مولانا کے پاس جمع کرانا جعلی استعفوں کی دلیل ہے، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائےاستعفے اسپیکرکو دیں، قوم جان چکی کرپشن آپ کا ایمان اور بلیک میلنگ ہتھیارہیں، جتنےمرضی جتن کرلو،ڈرامے بازیوں سےکام نہیں چلنے والا، نئے پاکستان میں کرپشن کے ناسوروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

The post عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کوملتوی ہونا چاہیے، فواد چودھری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JLkiOV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment