Ads

سہیل تنویر قومی اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر مایوس

 لاہور:  سہیل تنویر دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی اسکواڈ میں جگہ نہ بنانے پر مایوس ہیں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہاکہ میں اپنی کارکردگی کے پیش نظر یہ امید کررہا تھا کہ دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے اسکواڈ میں شامل ہوں گا، منتخب نہ ہونے کا افسوس ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں 3 سال سے ٹیم میں واپسی کا منتظر ہوں، ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں، مسلسل 2ٹی ٹوئنٹی سال ورلڈکپ آرہے ہیں، ان میں شرکت ہدف ہے، جہاں بھی موقع ملے100فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، فٹنس کو برقرار رکھنے اور پرفارم کرنے کیلیے کوشاں رہوں گا، اب یہ سلیکشن کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ مجھے کب موقع دیتی ہے، وہاب ریاض اور سہیل خان ملک کی نمائندگی کرسکتے ہیں تو میری عمر بھی ان کے برابر ہے، میری خواہش ہے کہ جب ریٹائرمنٹ کا وقت آئے تو ملک کیلیے کھیل رہا ہوں۔

ایک سوال پر سہیل تنویر نے کہا کہ بابر اعظم اور اے بی ڈی ویلیئرز کو رنز بنانے سے روکنا مشکل لگا، قومی ٹیم کے کپتان پر زیادہ انحصار درست نہیں، کامیابی میں سب کو اپنا کردار نبھانا ہوگا، بابر اعظم تینوں فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے سودمند ثابت ہوگا، قیادت کی اضافی ذمہ داری سے ان کی بیٹنگ پر اثر نہیں پڑا، امید ہے کہ پاکستان کی فتوحات کا گراف بلند ہوگا۔

The post سہیل تنویر قومی اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر مایوس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2W0Dqe0
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment