Ads

نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی ہے۔ اسکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔

قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ میں طویل مینجڈ آئسولیشن کے خاتمے کے بعد مقامی ہوٹل آئے جہاں سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔ اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے آج کوئنز ٹاؤن پہنچ جائے گا۔ دوسرا رکن جمعرات کو کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔

کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈز علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے جس کے کپتان بابر اعظم جب کہ نائب کپتان شادان خان ہوں گے، ٹی 20 ٹیم میں کی قیادت بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے۔

The post نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JYJYak
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment