Ads

پی ڈی ایم رہنما جذباتی ہوگئے ان کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم رہنما جذباتی ہوگئے ہیں ان کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دھرنے اور جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، 1970 کے بعد جتنے بھی الیکشن ہوئے ہارنے والوں نے تسلیم نہیں کیے ، 2018 کے الیکشن نتائج آپ کو قبول نہیں تو 2013 کے نتائج بھی کسی نے تسلیم نہیں کیے تھے، پی ڈی ایم رہنما جذباتی ہوگئے ہیں ان کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا۔ پی ڈی ایم آئینی راستہ اختیارنہیں کررہی۔

کورونا سے متعلق شاہ مٓحمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کی وبا سے دوچار ہے، کوروناکی دوسری لہر بہت خطرناک ہے، اس وبا سے ہلاکتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔

بھارت میں کسانوں کے جاری احتجاج پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں سیکولرریاست چہرہ اب نہیں رہا، کسانوں کےاحتجاج سے بھارت کو کافی نقصان ہورہا ہے لیکن بھارت میں کسانوں کا احتجاج اس کا اندرونی معاملہ ہے ہمیں اس میں نہیں کودنا چاہیے۔

The post پی ڈی ایم رہنما جذباتی ہوگئے ان کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39Rnpza
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment