Ads

اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے، اداکار سہیل احمد

 کراچی: معروف اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔

اداکار سہیل احمد نے آرٹس کونسل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آکر احساس ہوا کہ کراچی اور لاہور کی آرٹس کونسل میں بہت فرق ہے، لاہور آرٹس کونسل مکمل طور پر کاروباری ادارہ بن چکی ہے اور پیسہ کمانے کے چکر میں لگی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہاکہ عالمی اردو کانفرنس جیسے ثقافتی میلے قوم کو توانائی بخشتے ہیں اتنی شاندار کانفرنس کے انعقاد پر میں مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہماری قومی زبان جسے ہم پورے ملک کے لیے رابطے کی زبان کہتے ہیں اسے ہم رائج نہیں کر سکے، اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔

اداکار سہیل احمد نے کہاکہ آرٹس کونسل کراچی نے جو کانفرنس سجائی اس سے ثابت ہوگیا کہ اردو سے محبت کرنے والے لوگ اب بھی موجود ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ بھی اس طرف توجہ دے، بچپن سے کراچی کا سوچتے تھے توپہلے میرے ذہن میں کراچی کے نام کے ساتھ صرف سمندر کا تصور اْبھرتا تھا مگر اب احمد شاہ کا نام بھی ساتھ ذہن میں آتا ہے لیکن اب یہاں ادب کا سمندر بھی ہے۔

The post اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے، اداکار سہیل احمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33UZlb2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment