Ads

کورونا میں جلسے خطرناک مگر بعض رسک لینے پڑتے ہیں، خواجہ آصف

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اگرچہ کوروناکے دوران جلسے خطرناک ہیں لیکن بعض رسک لینے پڑتے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام’’ٹو دی پوائنٹ‘‘ میں میزبان منصور علی خان سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں اپنا استعفیٰ مریم نوازکوجمع کروادوں گا کیونکہ وہ اس وقت ہماری پارٹی کولیڈکر رہی ہیں، ہمارے قائد ملک سے باہر ہیں جبکہ ہمارے صدر قید میں ہیں۔ اس لیے مریم نواز پارٹی کولیڈکر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سینیٹ کے الیکشن کوسبوتاژ نہیں کرناچاہتے، ہم اس جعلی سسٹم کوسبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، اگر مینگل صاحب کی پارٹی بھی ڈال لیں تویہ140کے قریب لوگ بنتے ہیں ، میراپناخیال ہے کہ اگرپچاس ساٹھ فیصدلوگ بھی استعفے دے دیں گے توہماراہتھیارکارگرہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ہم نے استعفے دیے تو واپس نہیں لیں گے۔ اگر انھوں نے ہمارے استعفے منظور نہ کیے تو ہم عدالت جائیں گے۔ اگرہم استعفے دیتے ہیں تو انھیں اسی طرح مشروط کیاجاتاہے جس طرح پہلے کیاجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظورہونے لگے توسب سیاسی جماعتیں اگر اس پر متفق ہوجاتی ہیں کہ ستربہتر سال کی تجاوزات مٹ گئی ہیں اور ہم نیا آغاز کر رہے ہیں تو سچویشن ایک ایسی نہج پر آ گئی ہے جہاں سے ہم نیا آغاز کر سکتے ہیں۔ اس وقت انھیں اسٹیبلشمنٹ نے بیساکھیاں فراہم کر رکھی ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اگر آج کوئی ایسا انتظام ہوجاتاہے کہ نیشنل ڈائیلاگ ہو جاتا ہے اور ہم ایک قوم کی حیثیت سے رولنگ ایلیٹ فیصلہ کرتی ہے کہ ہم نیا آغاز کرتے ہیں تو پھر الیکشن کا شیڈول آئے پھر ڈھائی سال کے بعد الیکشن نہیں ہوں گے۔

The post کورونا میں جلسے خطرناک مگر بعض رسک لینے پڑتے ہیں، خواجہ آصف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33WHLDw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment