Ads

علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
آپ کے بزنس اور کیریئر میں بہتری کی رفتار اگرچہ کچھ کم ہے لیکن یہ بہتری مستقل اور آئندہ نسلوں تک برقرار رہنے کی امید ہے، گھر کا ماحول کچھ خرابی دکھا رہا ہے، پہلے دو دن خاصے معاون ہیں، 9 اور 10 تاریخیں ازدواجی حوالے سے کچھ بہتر نہیں، معدے اور نظامِ اخراج میں کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے۔ 12 اور 13 تاریخیں پرسکون رہیں، مالی فائدہ ممکن ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
7 اور 8 تاریخیں اہم ہوسکتی ہیں۔ ممکن ہے اولاد، محبت اور کسی تخلیقی معاملے میں کوئی اچھی خبر ملے۔ زیادہ امکان محبت کا ہی ہے اس کے بعد 12 اور 13 تاریخیں بہت اہم ہوسکتی ہیں۔ آپ کی کسی مہربان سے ملاقات کا امکان ہے، بلکہ آپ خاصے جذباتی نظر آرہے ہیں، ایک اچھا ہفتہ!

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
محتاط رہیں، آپ کا سیارہ مخالفیں کے چکر میں ہے، یہاں کچھ قریبی لوگ آپ کے ساتھ دھوکا کرنے کا پلان بنارہے ہیں، اس ہفتے کی ابتدا خاصی دل فریب لیکن انجام ممکن ہے امیدوں کے برعکس ہو۔ آپ جس کے کاندھے پر سر رکھے سورہے ہیں وہی آپ کے سازشوں میں مصروف ہے، جذباتی نہ ہوں۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
سفر، گھر، محبت، بڑا بھائی اور دوست، اور بزنس یہ اس ہفتہ کا پوائنٹ ہیں، بڑا بھائی یا دوست آپ کو نئی راہیں اور اس کی مشکلات کو جاننے میں مدد کرے گا، لیکن بزنس کی جگہ کچھ امور آپ کی توقع سے ہٹ کے ہونے جارہے ہیں، محبت کے جائز اور ناجائز امور کو پیشِ نظر رکھیں ورنہ ممکن ہے مشکل کا سامنا ہو۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
ساتھی یا بچے کی صحت خراب ہے تو چھوٹا سا بھی رسک نہ لیں اور علاج میں بالکل بھی کوتاہی نہ برتیں۔ گرہن آپ کے پانچویں گھر لگے گا یہ گرہن آپ کی اعلٰی سوچ، محبوب اور اولاد کو متاثر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے صدقہ لازمی دیں اور ان امور میں محتاط رہیں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
گھر، والدہ اور معدہ اس ہفتہ یہ امور اہم رہیں گے۔ آپ کے چوتھے گرہن لگے گا اور مریخ کی نظریات بھی پڑ رہی ہیں۔ ایسے وقت میں گھر اور قریبی لوگوں سے کچھ ان بن کا اندیشہ ہے۔ محتاط رہیں اور اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ یہ ایک اہم وقت ہوگا، آپ کا خفیہ دشمن آپ کے گھر میں مسئلہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
والدین کو سفر کی اجازت نہ دیں، اگر جاچکے ہیں تو ان کی خیریت سے آگاہ رہیں۔
کچھ خبریں پریشان کرسکتی ہیں۔ آپ کا ذاتی سیارہ بہتر ہے، ہفتہ کو مالی فائدہ کی امید ہے۔ سفر اور بیرون ملک سے جڑے لوگوں کے لیے بھی اہم وقت ہوسکتا ہے۔
ساتھی سے کچھ تلخی ہوسکتی ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
ازدواجی حوالے سے کچھ جذباتی سین ہوسکتے ہیں۔ آپ کے نظریں مستقبل پر گڑی ہیں، جہاں سے کچھ مسائل کا اندیشہ ہے۔ پرانے وراثتی معاملے گلے پڑسکتے ہیں۔ جاب اور آمدن کے سیارے کو گرہن لگنے سے آئی ہوئی کوئی رقم ضائع یا چوری ہوسکتی ہے۔ محتاط رہیں صدقہ لازم دیں۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
9 تاریخ ایک شان دار تاریخ ہونے کی امید ہے، کیریئر سے متعلق اور مالی فائدہ ہونے کی امید ہے۔ کچھ خواہ مخواہ کی سوچیں اور خیالات آپ کے ذہنی سکون کی خرابی کا سبب ہوسکتے ہیں، کول رہنے کی کوشش کریں۔ امید ہے یہ گرہن آپ کے اپنے گھر لگنے کے باوجود آپ کے لیے کسی بڑے مسئلے کی وجہ نہیں بنے گا۔ احتیاط پھر بھی لازم ہے صدقہ بھی دیں۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
ساتھی اور اس کے وراثتی معاملے دونوں آپ کے لیے تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں۔
آپ کی نیند اور تعلقاتِ عامہ ممکن ہے ویسے نہ رہیں جیسے آپ کی توقع تھی۔ یہ ایک محتاط رہنے والا ہفتہ ہے۔ خفیہ امور کی انجام دہی سے دور رہیں، کچھ حاسد اپنی آگ میں خود ہی جل کے راکھ ہوجائیں گے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
بڑے بہن بھائی اور ازدواجی ساتھی دونوں ہی آپ کے لیے الجھن کا سبب بن سکتے ہیں۔
یہ اس ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔ اس ہفتے کی ابتدا اس سے ہٹ کے معاملات ہوسکتے ہیں، لیکن آخر آپ کئی لوگوں سے دور جاچکے ہوںگے۔ کام اچانک مشکل ہوسکتے ہیں۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
آپ کے کیریئر کی نئی راہوں کی بنیاد رکھنے والا ہفتہ ہوسکتا ہے، گذشتہ مہینوں کی فتوحات آپ کو مزید بلندیوں کی راہ سجھائیں گی، لیکن یہیں کچھ اچانک مسائل آپ کی راہ خراب کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، محتاط رہیں۔

The post علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37zNUGG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment