Ads

روحانی دوست

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے:
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبرز (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبرز کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار 7دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر7 ہے۔
ماضی کے قبرستان سے کچھ قبریں پھر تازہ ہوسکتی ہیں، ممکن ہے کوئی مردہ قبر پھاڑ کے باہر نکل آئے، ماضی کے واقعات کا تسلسل موجودہ امور میں اہمیت اختیار کرسکتا ہے۔ فطرت کا حسن اولادِآدم کو جنت کی تمنا میں پرجوش کرسکتا ہے۔
3،4،5،7،8اور9 والوں کے لیے آج کا دن اچھا رہنے کی توقع ہے۔
1،2 اور6 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم یا رحمن یا اللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 8 دسمبر 2020
آج کا حاکم نمبر6 ہے۔
کچھ خرابیوں کے ساتھ اچھائیوں کی امید بر لانے والا دن ہوسکتا ہے یا ممکن ہے خرابیوں کا تذکرہ یوں ہو کہ خوبیوں کا گمان ہو۔
1،4،5،6،8 اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
2،3 اور7 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفاریاستار استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 9 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر3 ہے۔
آپ کے علم میں اضافہ، آپ کے بزنس میں ترقی اور نشوونما میں بہتری کے لیے کی گئی کاوشیں مثبت اثرات کی حامل ہوں گی ایک بہتر دن۔
2،3،4،7، 8اور9 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
1، 5 اور6 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص” یاخبیرُیا وکیلُ یااللہ ” 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 10 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر2 ہے۔
اپ ڈاؤن کا امکان ہے، مذہب کے لیے جوش اور رشتوں کے لیے جذباتیت کا اندیشہ ہے۔ کوئی بڑا بگاڑ اگرچہ نہیں ہے لیکن پھر بھی اپنے آپ پر قابو ضروری ہے۔
1،3،4،5،8 اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
2، 6 اور7 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز،30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے
وظیفۂ خاص”سور? فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابْ یا اللہ 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا

جمعہ 11 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر6 ہے
ایک نہایت خوب صورت دن کی امید ہے، خوشیاں اور روحانی سکون آور خبریں اور لوگوں سے ملاقات کی امید ہے۔
1،4،5،6،8اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔
2، 3 اور7 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود یامعید یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 12 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر 9 ہے
ایک مشکل دن ہوسکتا ہے رکاوٹیں اور تلخیوں سے سامنا اور اسی نوعیت کی خبریں گردش کرسکتی ہیں۔
1،2،3،5،6،7اور9 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے
4 اور 8 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمر رسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے،وظیفۂ خاص”یافتاح یاوھابُ یارزاق یا اللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار13 دسمبر2020
آج کا حاکم نمبر2 ہے۔
نرم گرم دن، دراصل 2 کا تعلق چاند اور اتوار کا سورج سے ہے، یہ امتزاج بہت اچھا سمجھا جاسکتا ہے، لیکن جذبات میں کچھ ہلچل ہوسکتی ہے۔
1، 3، 4، 5، 8 اور 9 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
2، 6 اور7 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا گولڈن رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی یاقیوم یااللہ ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3oq2pDO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment