Ads

پاکستان، چین کا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

 اسلام آباد:  پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہو گیا۔

گوادر پرو کے مطابق پاک چین قیادرت کے اجلاس کے دوران دونوں ممالک کی قیادت کے اتفاق رائے اور لوگوں کے مفاد کیلیے پاک چین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

بعد ازاں پاکستان نے چین کے وزیر تجارت چونگ شن کو ان کی پاکستان کیلیے اعلیٰ خدمات اور پا ک چین تعلقات کو مضبوط بنانے کے اعتراف میں ’’ہلالِ پاکستان‘‘ ایوارڈ سے سے نواز ا گیا۔

ایوارڈ دینے کی تقریب دیاویوتائے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے صدر پاکستان کی جانب سے چین کے وزیر تجارت چونگ شن کو پاکستان کے ’’ہلالِ پاکستان‘‘سول ایوارڈ سے نوازا۔

The post پاکستان، چین کا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mbBXfE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment