Ads

12 درد کش انجیکشن لگوا کر پہلے ٹیسٹ کے آخری دن کھیلا، نیل ویگنر

کرائسٹ چرچ: انجرڈ کیوی فاسٹ بولر نیل ویگنر نے انکشاف کیاکہ وہ 12 درد کش انجیکشن لگواکر پاکستان سے  پہلے ٹیسٹ کے آخری دن کھیلنے کے قابل ہوئے۔

نیل ویگنر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ہر صورت کھیلنا چاہتا تھا مگر مجھ سے آخری روز چلا تک نہیں جا رہا تھا، میں نے فریج میں رکھی جمی ہوئی سبزیوں اور برف سے سیکائی کی، درد سے نجات کے لیے 12 انجیکشن لگوائے اس دوران میری چیخیں نکل رہی تھیں، درد کی شدت کو روکنے کے لیے تولیہ دانتوں میں دبا رکھا تھا، جب میں بولنگ کے لے جانے لگا توایک ہی مقصد تھا کہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروں۔

واضح رہے کہ بیٹنگ کے دوران شاہین آفریدی کا یارکر لگنے سے پاؤں کے انگوٹھے میں 2 فریکچر ہوگئے تھے، جس کے بعد اگلے 3 روز انھوں نے تکلیف کے ساتھ میدان میں گزارے۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر اسی انجری کی وجہ سے اب 6 ہفتوں کے لیے کھیل سے دور ہوچکے ہیں۔

 

The post 12 درد کش انجیکشن لگوا کر پہلے ٹیسٹ کے آخری دن کھیلا، نیل ویگنر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o9xVWJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment