Ads

محمد آصف نے پاکستانی پیسرز پر اصل عمر چھپانے کا الزام عائد کردیا

کراچی: سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی پیسرز پر اصل عمر چھپانے کا الزام عائد کردیا۔

کامران اکمل کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ پلیئرز کی عمریں بہت زیادہ ہیں، برتھ سرٹیفکیٹس پر 17، 18 برس کے ہیں مگر حقیقت میں ان کی عمریں 27، 28 سال کی ہیں، جسم میں 20، 25 اوورز کرانے کی لچک ہی نہیں، وہ جانتے ہی نہیں کہ جسم کو کیسے موڑا جاتا ہے تھوڑی دیر بعد ہی جسم اکڑنے لگتا ہے، 5، 6 اوورز کے اسپیل کے بعد ان سے فیلڈ میں کھڑا نہیں ہوا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی فاسٹ بولر کو میچ میں 10 وکٹیں اڑائے 5، 6 برس ہوگئے ہیں، موجودہ پیسرز کو کوئی علم ہی نہیں نہ ہی وہ بیٹسمینوں کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے پر مجبور کرنے کا ہنر جانتے ہیں، ان کا خود پر کنٹرول ہی نہیں ہے۔

 

The post محمد آصف نے پاکستانی پیسرز پر اصل عمر چھپانے کا الزام عائد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3891zWU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment