Ads

سادھوکے؛ جی ٹی روڈ پر مزدا کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق

سادھوکے: جی ٹی روڈ پر 3 موٹرسائیکل سوار نوجوان مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کی یونین کونسل سادھوکے کے قریب جی ٹی روڈ پر 3 موٹرسائیکل سوار نوجوان مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے، حادثے میں جاں بحق تینوں نوجوان عالمگیر روڈ کے رہائشی تھے جو موٹر سائیکل پر جی ٹی روڈ سے گزر رہے تھے جہاں ان کی موٹر سائیکل تیز رفتار مزدا سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک حادثہ فیض آباد کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوانوں کو کچل دیا۔ حادثے میں جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کامونکے پہنچا دی گئی ہیں۔

The post سادھوکے؛ جی ٹی روڈ پر مزدا کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o4ytfJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment