Ads

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی محض 40 منٹ میں مکمل

مکہ المکرمہ: خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی ریکارڈ 40 منٹ کے اندرمکمل کرلی گئی۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربتایا گیا ہے کہ سعودی ماہرین نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی محض 40 منٹ کے اندرمکمل کی جو ایک ریکارڈ ہے۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے دوران لی گئیں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہارکیا گیا ہے خانہ کعبہ کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رہے گا جس کے لیے متعدد پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا کہ 4 اکتوبر2020 سے 23 جنوری 2021 تک 19 لاکھ 34 ہزارافراد عمرہ ادا کرچکے ہیں جبکہ 54 لاکھ 80 ہزار افراد نے نماز ادا کی۔

The post خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی محض 40 منٹ میں مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39fKGu6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment